اسلام آباد(تحریر نیوزنیٹ ورک) عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں عوامی ایکشن گلگت بلتستان اور آذاد کشمیر کے رہنماوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں سمیت گلگت بلتستان اور آذاد کشمیر کے راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم سیاسی سماجی رہنماوں اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازے کی اور عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مولانا سلطان رئیس ،بابا جان سمیت دیگر اسیران کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کے خلاف انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والوں متوجہ ہونے کا مطالبہ کیا اور سی پیک میں گلگت بلتستان کو نظرانداز کرنے اور گلگت بلتستان کے وسائل پر رائلٹی دینے اور گلگت بلتستان کو مسلہ کشمیر کے تناظر میں بین الاقوامی کے تناظر میں حقوق دینے اور گلگت بلتستان میں فروتھ شیڈول جیسے کالا قانون کو ختم کرنے اور سٹیٹ سبجیکٹ کی خلاف ورزیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا