سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک)فوڈانسپکٹر بلدیہ سکردو حسین خان اخونزادہ نے بلدیہ ٹیم کے ہمراہ حیدری مارکیٹ اور کالج روڈ ایریے میں چھاپہ ناقص صفائی والے باربی کیو ہوٹلز اور غیر تصدیق شدہ گوشت فروخت کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا.اور جرل بس اڈہ ایریے میں چھاپہ ناقص صفائی والے ہوٹل غیر معیاری اشیاء اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والے تندور پر جرمانہ کیا گیا.انہوں نے کہا کہ سکردو میں انسانی صحت کے لیے مضر چیزیں بیچنے والوں کو نہیں بخشا جائیگا.اور دو نمبر اشیاء خوردونوش سے پاک کرینگے.اور انہوں چھاپے کے دوران ورکشاپ لاین کاظمی بازار اور طفیل کالونی ایریے میں غیر صفائی والے ھوٹلوں اور ذایدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں پر جرمانہ کیا گیا.
اور ٹیم کے ہمراہ عباس ٹاون اور الڈینگ ایریے میں چھاپے کے دوران ذایدالمیعاد کولڈ ڈرنکس اور دیگر اشیاء رکھنے والوں پر جرمانہ اور ایک دوکان کو سیل بھی کیا گیا.سکردو شہر میں دکانداروں کو مضر صحت چیزیں فروخت کرنے نہیں دینگے دوکانداروں کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ اس وقت موسم تبدیل ہوا ہے .کولڈ ڈرنکس کی استعمال میں کمی ہونے پر اکثر کا Date ختم ھوا ھے .چیک کریں تاکہ کسی کو ذایدالمیعاد نہ مل سکیں.آپ کی کوتاہی اور ھم بروقت چیک کیلے نہ پہنچنے کی وجہ سے کسی کی جان جاسکتی ہے بلتستان میں دل اور مختلف بیماریوں عروج پر ہے
سکردو میں انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے تاجروں اور ہوٹلز مالکان کے خلاف جنگ کا اعلان کرتا ہوں فوڈ انسپکٹر حسین خان اخونزادہ
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا