ابوظہبی (آن لائن نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، اُن کا استقبال ولی عہد نے کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچے گئے جہاں ان کی ولی عہد شیخ محمد زیب بن سلطان النہیان سے ملاقات ہوئی، وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے ابو ظہبی کے ولی عہد سے تجارت کے فروغ، دو طرفہ تعلقات میں اضافے، علاقائی اور عالمی امور سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی۔ پاکستان اور یو اے ای میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کو حتمی شکل دی گئی۔ امکان ہے کہ پاکستان کو یو اے ای سے سعودی عرب سے بھی بڑا امدادی پیکیج ملے گا۔
اس اہم ترین دورے میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر بھی موجود ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر کے علاوہ وزیر توانائی، وزیر پٹرولیم اور مشیر برائے تجارت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔عمران خان کا ائیرپورٹ پر عرب امارات کے وزیر مملکت جابر بن سلطان نے پرتپاک استقبال کیا۔ جبکہ صدارتی محل پہنچنے پر انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان، ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زید کی دعوت پر ابوظہبی پہنچے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا