ضلع شگر میں پاسپورٹ آفس مکمل طور پر بند،عوام سراپا احتجاج۔

0 0

شگر(تحریر نیوزنیٹ ورک)پاسپورٹ آفس شگر کی بندش کیخلاف عوامی ردعمل اور احتجاج کا خوف ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ ایمیگریشن اسلام آبادنے پاسپورٹ آفس شگر کا دورہ کئے بغیر شگر فورٹ سے رفو چکر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پاسپورٹ جو کہ گذشتہ دنوں اپنے سرکاری دورے پر بلتستان ریجن پہنچا تھا انہوں نے شگر میں واقع پاسپورٹ آفس کا دورہ کرنا تھا جہاں وہ پاسپورٹ آفس کی بندش سے متعلق وریفکیشن بھی کرنا تھا ۔تاہم ان کے دورے کے دوران بڑی تعداد میں عوام پاسپورٹ آفس کے جمع ہوگئے جہاں انہیں پاسپورٹ آفس شگر کو بند نہ کرنے کیلئے درخواست اور مطالبہ کرنا تھا۔تاہم موصوف شگر فورٹ میں رات کا کھانا کھانے کے بعد پاسپورٹ آفس شگر کا دورہ کرنے کے بجائے وہی سے ہی رفو چکر ہوگئے۔جس کے بعد عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website