گلگت(تحریر نیوز نیٹ ورک) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس کو انسداد دہشتگردی عدالت کے حکم پر عدالتی احاطے سے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ انسداد دہشتگردی گلگت بلتستان کی عدالت نےاُن کے خلاف ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کی تھی لیکن وہ چونکہ اُس وقت عوامی ایکشن کمیٹی کےمصروفیات کی وجہ سے راولپنڈی میں ہونے کی وجہ سے عدالت میں حاضر نہ ہوسکا تھا۔ آج جب وہ عدالت میں پیشی کیلئے پونچے توگزشتہ ایک پیشی پر غیر حاضری کو بنیاد بناکر اُنہیں گرفتار کرکے باقاعدہ جوڈیشل کرکے سنٹرل جیل گلگت شفت کردیا۔ یاد رہے اُن کے اوپر یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت میںگزشتہ 8 سالوں سےمسلسل زیر سماعت ہیں ۔
اُنکی گرفتاری کی خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی اور عوامی حلقوں کی جانب سے اس قسم کے اقدام پر سخت تنقید کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کیلئے پُرامن جدوجہد کرنے والے قومی راہنماوں کی اسطرح تضحیک کسی بھی صورت میں منظور نہیں یہ اس قسم کے کیس صرف عوامی حقوق کی جدوجہد سے دوررکھنے کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی طرف سے چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجووہ اور پاکستان میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف نوٹس لیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا