گلگت (پ ر) قراقرم یونیورسٹی گلگت میں طالبات کی جانب سے جامعہ میں حجاب کے فروغ کیلئے واک کی گئی۔ واک میں تمام شعبہ جات سے بڑی تعداد میں باحجاب طالبات نے بھرپور شرکت کرکے حجاب کے فروغ پرزور دیا۔اس حوالے سے طالبات کاکہنا تھا کہ ہم مسلمان ہیں اور حجاب مسلمانوں کی پہچان ہے۔آج مغربی تہذیب کے دلدادہ مٹھی بھر لوگ مغربی کلچرکے فراغ کیلئے کوشاں ہیں۔ہم انکے مذموم مقاصد کوبھانپ گئے ہیں اور اپنی ثقافت اور اقدار کی حفاظت کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ قراقرم ارض شمال کی واحد مادرعلمی ہے اسکے ماحول کو خراب کرنے نہیں دینگے۔یہاں روشن خیالی کے نام پر فحاشی و عریانی کابازار گرم ہے جس کی وجہ سے بہت سارے والدین اپنے بچوں کو جامعہ نہیں بھیج رہے۔ اگر حالات جوں کے توں رہے تومستقبل میں یہاں ثقافتی یلغار سے ہماری اقدار وروایات مکمل ختم ہوجائیں گی۔ واک کے اختتام پر طالبات سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ قراقرم میں حجاب کی پابندی پرزور دیا جائے اور ہر طالبہ کیلئے حجاب لازم قرار دیا جائے تاکہ ہما را ماحول مزید خراب ہونے سے بچ جائے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا