وزیراعظم آزاد کشمیر کا شاہد آفریدی پر سنگین الزام، شدید پر برہم اورخاموش رہنے کا مشورہ۔

0 0

لندن (آن لائن نیوز ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا لگتا ہے شاہد آفریدی بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں کھیلنا چاہتے ہیں، اس لئے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔
راجہ فاروق حیدر نے قومی بلے باز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا آفریدی کو کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے، انہیں کشمیر جیسے حساس معاملات پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کے لیے زندگی اور موت کا مسلۂ ہے۔
اس سے قبل قومی بلے باز نے لندن میں کشمیر کے حوالے سے جو کچھ بھی کہا اس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ معاملے کی سنگینی کا احساس ہوتے ہی بوم بوم نے ٹویٹ کر دیا جس میں انکا کہنا تھا کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، انہیں ان کا حق ملنا چاہیے، بھارتی میڈیا ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، وہ کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتے ہیں۔
یاد رہے شاہد آفریدی نے اپنے ایک بیان میں پاکستان اور ہندوستان سے ریاست جموں کشمیر کو آذادی دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اُنہوں نے سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کا کہا گیا ہے حالانکہ ویڈیو میں اسی کوئی بات نہیں ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website