ضلع شگر میں سیبک تھارن ڈیولپمنٹ برائے استحکام خواتین پروجیکٹ کے افتتاحی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔

0 0

شگر(عابدشگری) سیبک تھارن کو بہتر طریقے سے پراڈکٹ بناکر اس شعبے کو فروغ دیکر نہ صرف خواتین کی طرز زندگی میں تبدیلی لاسکتے ہیں بلکہ اس سے کثیر زرمبادلہ کماسکتے ہیں۔ ضلع شگر میںسیبک تھارن کے وسیع مواقع موجود ہے۔اسکے پودوں پر مشتمل کی وسیع و عریض میدانوں سے یہاں جانوروں کے سوا کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں لے رہا۔ اگر اس کو صنعت کو درجہ دیکران کی مکمل پراڈکٹ بناکر مقامی و انٹرنیشنل مارکیٹ میں لایا جائے تو اس سے نہ صرف مقامی خواتین و کسانوں کو بہتر اور خاطر خواہ فائدہ ہوگا بلکہ اس سے کثیر زرمبادلہ کماسکتا ہے۔ مغرب سمیت دنیا بھر میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔یہ نہ صرف ادویات میں استعمال ہوتا ہے بلکہ یہ خود ہی کئی مہلک امراض خصوصا کینسر جیسے موزی مرض کیلئے دواہے۔ان خیالات کا ظہار ماؤنٹین ایریاز فارمر سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیبک تھارن ڈیولپمنٹ برائے استحکام خواتین پروجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین ممبر اسمبلی عمران ندیم ،سابق سیکریٹری ہیلتھ راجہ حسن خان اماچہ،ڈائریکٹر ایگریکلچر ریاض احمداور دیگر نے کہا۔ منعقماؤنٹین ایریاز فارمر سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیبک تھارن ڈیولپمنٹ برائے استحکام خواتین پروجیکٹ کے افتتاحی تقریب ہوئی تقریب میں پروجیکٹ منیجر جناب محمد شبیر اختر نے پروجیکٹ کے چیدہ چیدہ خدوخال پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے لئے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایمبیسیڈر فنڈ پروگرام مالی معاونت فراہم کر رہا ہے اس پروجیکٹ کے ذریعے کل 120 خواتین جس میں سے یونین کونسل الچوری کے 60 اور دسو کے ساٹھ خواتین کو مقامی جھاڑی دار پودے سے تیار کی جانے والی قیمتی والی مصنوعات اور قابل دیدہ پیکیجنگ کے تیاری میں معاونت فراہم کرے گی یہ پروجیکٹ اس مہینے میں ان خواتین کو تربیت کے ذریعے اس قابل بنائے گا کہ وہ گریلو سے بتان پر لگنے والی نارنجی بیرون سے مصنوعات تیار کر سکیں خواتین کی تربیت کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا نیز پروجیکٹ مذکورہ خواتین کو کاروباری گروپ کی تشکیل میں بھی مدد فراہم کرے گا اور کاروباری گروپوں کو مقامی و قومی منڈیوں تک رسائی کرنے میں رابطے کا سہولت بھی فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنی مصنوعات کو اچھی قیمت پر فروخت کر سکے تاکہ نہ صرف تین خواتین کا ذریعہ آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو بلکہ ساتھ ہی ساتھ یہ خواتین اپنے گھرانے اور معاشرے کے لئے استحکام کا باعث بنے مصنوعات کی تیاری کے لیے علاقے میں معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے آپ یو ایس ایڈ کی تکنیکی و ہماری تعاون سے اس خطے کی ترقی خواتین کے استحکام میں انتہائی مددگار ثابت ہوگی پروگرام اور سکردو کے تمام اداروں کے سربراہان میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے مافسو کے چیئرمین انجینئر طاہر حسین اور ڈائریکٹریگریکلچر ریاض احمد نے بھی اظہار خیال کیا۔جبکہ مافسو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام نبی شگری نے پروگرام اور پروجیکٹ کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website