اسلام آباد(تحریر نیوز نیٹ ورک) بورڈ آف انویسٹمنٹ گلگت بلتستان کے وائس چیرمین راجہ نظیم کی قیادت میں چینی کمپنی کے سرکردہ نمایندے کی وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے ملاقات کمپنی گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے میں سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی .چینی کمپنی کے نمایندے مسٹر لی نے ملاقات میں کھا کے پہلی بار ہماری کمپنی چین کی جانب سے گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے میں اتنی بڑی سرمایہ کاری کر رہی ہے سو ملین ڈالر کی لاگت سے گلگت بلتستان میں آبی توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا جس سے گلگت بلتستان میں توانائی اور بجلی کے شعبے میں نمایاں بہتری آے گی .وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمٰن نے اس موقع پر راجہ نظیم اور مسٹر لی کا شکریہ ادا کرتے ہوے کھا کے ہماری حکومت کا پہلے دن سے ہی عزم رہا ہے کہ ہم گلگت بلتستان میں پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری کو فروغ دلایں اور بیرونی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقه اور سہولیات فراہم کریں لهذا چینی کمپنی کی سرمایہ کاری اور راجہ نظیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوے میں یقین دلاتا ہوں کہ صوبائی حکومت ہر طرح کی معاونت اور رہنمائی فراہم کرے گی .
گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ میں مبتلا عوام کیلئے چائینز کمپنی نے خوشخبری سنا دی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا