لاہور(ویب ڈیسک) ایک نجی میڈیا ہاوس نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی مشکوک ٹرانزیکشن کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی کا دعوی ٰ ہے کہ سابق وزیر اعلی کی جانب سے نجی بنک کی مسلم ٹاون برانچ سے 5 مشکوک ٹرانزیکشن کی گئیں۔ نیب ذرائع کے مطابق 4 ٹرانزیکشن میں سلمان شہباز شریف کا نام بھی موجود ہے۔ نیب لاہور نے نیو مسلم ٹاون کے نجی بنک سے ریکارڈ بھی طلب کر رکھا تھا جو 2 روز قبل جمع کروا دیا گیا ہے۔سابق وزیر اعلی کی جانب سے 4 مشکوک ٹرانزیکشن یکم جنوری 2017 کو کی گئیں اور پانچویں مشکوک ٹرانزیکشن 28 اپریل 2017 میں ہوئی۔ شہباز شریف نے یہ تمام ٹرانزیکشن اس وقت کیں جب وہ وزیر اعلی پنجاب تھے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب اور سلمان شہباز ان مشکوک ٹرانزیکشن کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔نیب زرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے پاس بھی نہیں ہے۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف بنک اکاونٹس اور مشکوک ٹرانزیشکن کی انکوائری یکم جنوری 2018 کو شروع کی گئی تھی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی مشکوک بنکینگ ٹرانزیکشن کی زد میں آگیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا