کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کیس میں بابر غوری، احمد علی، سہیل منصور اور ارشد وہرا کو گرفتار کر کے یکم دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر غلام مرتضیٰ راہو عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تفتیشی افسر نے استفسار کیا کہ بابرغوری کی گرفتاری کے لیے آپ نے کیا کوشش کی؟۔ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ بابر غوری پہلے دبئی اور اب امریکا چلے گئے ہیں انہیں انٹرپول کی مدد سے گرفتار کریں گے۔عدالت نے سہیل منصور، ارشد وہرا کی گرفتاری کے بارے میں بھی پوچھا جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو گئے ہیں۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے عدالت سے آئندہ سماعت تک مہلت طلب کی جس پر عدالت نے چاروں مفرور ملزمان بابر غوری، خواجہ سہیل منصور، احمد علی اور ارشد ہ وہرا کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے ملزمان کو گرفتار کر کے یکم دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ 2017 میں کراچی میں درج کیا گیا تھا مگر بعد میں اسے ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد میں منتقل کردیا گیا تھا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا