شگر(عابدشگری) شگر کے تین طالب علم کراچی جاتے ہوئے پنڈی سے دھرنے کے دن سے غائب۔تینوں طالب علم کو تحریک لبیک کے کارکنان ظاہر کرکے اڈیالہ جیل میں ہونے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق شگرسے تعلق رکھنے والے تین طالب علم سکردو سے کراچی اپنے تعلیم کے سلسلے میں دھرنے والے دن راوالپنڈی پہنچے تھے۔جہاں سے تاحال غائب ہے۔ان کے گھر والوں کے مطابق تینوں طالب علموں کو پولیس نے دھرنا مظاہرین کی شبہ میں گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔جہاں سے تاحال تینوں کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور بدستور جیل میں رکھا ہوا ہے۔طالب علموں کے نام وسیم ،شیر خان اور حسن خان بتایا جاتا ہے۔طالب علموں کے گھر والوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، گورنر گلگت بلتستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان بے گناہ طالب علموں کی باعزت رہائی کیلئے فوری اقدامات کریں۔
ضلع شگر سے تعلق رکھنے والے تین طالب علم راولپنڈی سے غائب۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا