سکردو(تحریر نیوزنیٹ ورک) بلتستان ریجن کا مصروف ترین سرکاری ہسپتال ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال شدید بدحالی کے شکار ہیں۔ اس ہسپتال میں بلتستان کے چاروں اضلاع سے مریض علاج کی غرض سے آتے ہیں لیکن نہ یہاں مریضوں کیلئے مناسب انتظام میسر ہے اور نہ ہی دوائی اور دیگر علاج معالجے فراہم کئے گئے ہیں۔ اس ہسپتال میں تعین ذیادہ تر ڈاکٹر،میڈکل سرج حضرات پرائیوٹ کلینک چلاتے ہیں غریب مریضوں کو سرکاری کھاتے میں علاج کرنے کے بجائے ذاتی دواخانوں میں ریفر کرنا معمول کی بات بن گئی ہے۔اور اُن کلینک پر علاج کے نام ہر غریب مریضوں کے کھال اُتارے جاتے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ سکردو ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال میں علاج اور مرض کی صورت میں داخلے یہاں تک کہ ڈاکٹر سے علاج کرانے کیلئے بھی سیاسی مداخلت اور سفارش معمول کی بات ہے مریض اس حوالے سے سوشل میڈیا پر احتجاج بھی کرچُکے ہیں لیکن محکمہ صحت کو ٹس سے مس تک نہ ہوئے۔
اس وقت سکردو ہسپتال میں دیگر اضلاع میں صحت کے مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سردیوں کی آمد کے ساتھ رش مسلسل بڑھ رہا ہے اور زچگی کیلئے گائنی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے دائی کے ذریعے ڈیلوری کے کیس کو ہنڈل کرائی جاتی ہے اس وجہ سے اس ہسپتال میں آپریشن ڈلیوری کے کیس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور آپریشن کیلئے بھی پرفیشنل ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے کیس خراب ہونے کی کی شکایات ہیں۔سکردو ڈسٹرک ہیڈکورتر ہسپتال میں مریض کی عدم توجہی کے سبب اموات کے شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن کوئی توجہ دینے والا نہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکردو میں سٹی ہسپتال بنایا جائے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کر اب گریڈ کرکے اس ہسپتال کو جدید سہولیات سے لیس کریں ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ آبادی میں مسلسل اضافے کے ساتھ اس ہسپتال کو اب گریڈ نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں مریض کو داخلہ کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں لہذا ہسپتال کو 300 بیڈ ہسپتال بنا نے کیلئے حکومت ہنگامی بنیاد پر توجہ دیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا