قومی ائرلائن کی پرواز حادثے کا شکار،تمام مسافر ین محفوظ۔

0 0

کراچی (ویب ڈیسک)پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا۔ کراچی سے پنجگور جانیوالی پرواز پی کے 517 دوران لینڈنگ رن وے سے ٹکرا گئی۔ سی ای او نے واقع کا نوٹس لے لیا۔ فلائٹ سیفٹی آپریشن کو واقع کی تحقیقات کے احکامات جاری کردئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ رن وے سے ٹکرانے والا طیارہ بحفاظت اتار لیا گیا۔ اس دوران تمام مسافر الحمداللہ محفوظ رہے اور گھروں کو جا چکے ہیں۔لینڈنگ کے دوران ٹائروں کو معمولی نقصان پہنچنے کے باعث واپسی کی پرواز میں کچھ تاخیر متوقع ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا پی آئی اے کا عملہ واپسی کے مسافروں کا مکمل خیال رکھا رہا ہے اور جلد ہی واپسی پرواز روانہ ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق ٹائروں کو نقصان پہنچا، تمام مسافر محفوظ رہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے ٹائروں کی مرمت کے باعث پرواز کی کراچی واپسی میں تاخیر ہوگی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website