اسلام آباد(ویب ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آج اسلام آبادمیں اپنے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت تیرہ سو روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں ہوا،جس میں کاشتکاروں کے لئے مناسب مقدار میں کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کےلئے فوری طور پر پچاس ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں فاطمہ فرٹیلائیزر اورایگری ٹیک فرٹیلائیزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی کی بھی اجازت دی گئی۔
کمیٹی نے پاکستان سٹیٹ آئل کو گردشی قرضے کی رقم کے اجرا کامعاملہ موخر کردیا۔کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ستمبر کےمہینے کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی ، اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے وفات پانےوالے ریٹائرڈ ملازمین کی بیواوں کو چار ماہ کی رکی ہوئی پنشن کی ادائیگی کے لئے رقم کے اجرا کی بھی منظوری دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت پیداوار سے کہا کہ وہ پاکستان سٹیل ملز کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کر نے کے لئے تجاویز دے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا