سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک) سکردو بازار کے متعدد دوکانوں، ہوٹلوں اور نائی شاپ پر بھاری جرمانے عائد، شہریوں کے صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سکردو کیپٹن ر ثناءاللہ خان نے میونسپل مجسٹریٹ اور فوڈ انسپکٹر بلدیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے رقم لیکر ان کو مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔صفائی اور ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والے ہوٹلوں اور نائی شاپس کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر مجسٹریٹ اور فوڈ انسپکٹر کو سختی سے ہدایت دی کہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کے ہوٹلوں، نائی شاپس اور دوکانوں کا معائنہ کرے اور قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں بھاری جرمانے کئے جائیں۔
سکردو میں شہریوں کو ملاٹ شدہ اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے منصوبہ تیار
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا