سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک) سکردو کے ٹریفیک مسائل کے حل اور ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے واضح پلان تیار، گاڑیوں کی فٹنس ، ہائی سپیڈ، لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کو سختی سے چیک کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل ، مجسٹریس مختلف سیکڑرز میں ایکسائیز پولیس کے ہمراہ ناکے لگا کر چھاپے کریں گے۔ نیز تمام ٹرانسپورمالکان کو نوٹس بھی جاری کری گئی۔ان خیالات کا اظہار سب ڈویژنل مجسٹریٹ کپٹن ر ثناء اللہ خان نے مجسٹریس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی وجہ ٹریفیک قوانین پر عمل نہ کرنا ہے۔ سکردو میں نان کسسٹم پیٹ گاڑیوں کا بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے اور بہت سارے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز گاڑی چلاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ٹرانسپورٹ کمپینوں کو بذریعہ نوٹس سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سکردو سے پنڈی جانے والی تمام گاڑیوں میں سکیورٹی گارڈ لائسنس یافتہ اسلحے کے ساتھ ہونا ، گاڑیوں کی فٹنس اور روڈ پرمٹ سڑٹیفیکٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نیز کسی بھی ڈرائیور کو نشے کی حالت میں پایا گیا تو اس ڈرائیور اور کمپنی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صدر اجلاس نے مجسٹریس کو ہدایت دی کہ شہر کے مختلف سکیڑرز میں مجسڑیٹ پولیس کے ہمراہ ناکے کے ذریعے چیکینک کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز اور غیر لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اے سی سکردو نے چیف آفیسر بلدیہ سکردو کو ہدایت دی کہ حسینی چوک پر فوک لیفٹر کے ذریعے آٹھائی جانے والی گاڑیوں کو رکھنے کے لئے مناسب جگہ بنائیں نیز مستقل کار پارکینگ کا بھی انتظام کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیکینگ کے دوران قانون کے خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کیساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ اسٹنٹ کمشنر سکردو نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں سکردو شہر میں ٹریفیک کے مسائل حل ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ لوگوں کی قیمتی جانوں کی حفاظت کےلئے ٹریفیک قوانین کا احترام کریں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا