چلاس(عمر فاروق فاروقی) گلگت بلتستان و کوہستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس چلاس کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیاکہ تھلچی کے مقام پر ٹول پلازہ غیر قانونی طور پر لگا دیا گیا ہے، گلگت بلتستان کے عوام پر اس طرح کے ٹیکس ناقابل برداشت ہے، لہذا فوری طور پر تھلچی سے ٹول پلازہ ختم کر دیا جائے۔اجلاس میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سیکورٹی گارڈ کی اب ضرورت نہیں رہی ہے شاہراہ قراقرم پر جگہ جگہ سیکورٹی کا مربوط اور موثر نظام ہے، لہذا بسوں اور کوسٹرز کے اندرتعینات سیکورٹی گارڈز کوختم کیا جائے، کیونکہ سیکورٹی گارڈ کی تعیناتی سے ٹرانسپورٹ مالکان کو معاشی نقصان کا بھی سامنا ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ شاہراہ قراقرم پر 24گھنٹے ٹرانسپورٹ کی روانی کو یقینی بنایا جائے، شام 5بجے بشام اور تھلچی کے مقام پر ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو نہ روکا جائے، اس سے مسافروں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان اور کوہستان کے تمام ٹرانسپورٹ مسافر وں سے سرکار کی طرف سے جاری کردہ کرایہ وصول کرے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا