شگر میں بوسیدہ اور مقامی آبادی اور گھروں کیلئے خطرہ بننے والے عمر رسیدہ سفیدوں کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل۔

0 0

شگر(عابدشگری)شگر میں بوسیدہ اور مقامی آبادی اور گھروں کیلئے خطرہ بننے والے عمر رسیدہ سفیدوں کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔نیلامی میں حصہ لینے والوں نے ڈی ایف او شگر افتخار احمد کی جانب سے وضع کردہ نیلامی پالیسی کو عین میرٹ قرار دیدیا ۔اگلا مرحلہ آج ہوگا جس میں نیلامی کے عمل کو مکمل کردیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنگلات کی منظوری سے محکمہ جنگلات شگر نے 160سفیدوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا تھا جس میں وہ سفیدے شامل ہیں جو یا تو گھروں کے قریب ہے اور گر کر گھروں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے یا ان کی عمریں زیادہ ہونے کی وجہ سے بروقت نیلامی نہ کرنے کی صورت میں خراب ہوسکتا ہے ان سفیدوں کو نشان لگا کر فہرست سیکرٹری جنگلات کو ارسال کیا تھا وہاں سے منظوری کے بعد نیلامی کا فیصلہ کیا ہے اور نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ضلع افتخار احمد نے کہا ہے کہ تمام تر میرٹ اور سرکاری قواعد وضوابط کو ملحوظ نظر رکھ کر سفیدوں کی نیلامی کی گئی ہے جس سے محکمے فائدہ ہوگا اور لوگ نقصانات سے بچ سکیں گے ۔ بولی میں حصہ لینے والے لوگوں نے ڈی ایف او کی جانب سے نیلامی کیلئے کئے گئے پالیسی کو شفاف اور بہتر قراردیتے ہوئے سراہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website