یکم نومبر 1947 کوبغاوت گلگت کےوقت گلگت اور بلتستان کی قانونی پوزیشن پر تہلکہ خیز انکشاف۔

0 0

سکردو(تحریر نیوزنیٹ ورک)یوم آذادی گلگت بلتستان کے حوالے سے بلتستان ریجن کے عوام میں کچھ ابہام پایا جاتا ہے کہا یہ جاتا ہے کہ اس ابہام کو بڑی چالاکی کے ساتھ عوام کی ذہنوں میں ڈالا جارہا ہے جس کا مقصد شھنگریلا کے مالک برگیڈر اسلم المعروف کرنل پاشا کو فاتح بلتستان قرار دینے کی ایک طویل مدتی کوشش ہے جسے نہایت ہی باریک بینی کے ساتھ عوام کے ذہنوں میںپیوست کیا جارہا ہے اور اب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے چند ایک افرادمتحرک نظر آنا شروع ہوگیا ہے جوکہ صرف گلگت بلتستان کے ہیروز کو دیوار سے لگاکر ایک غیر مقامی غاصب اور بلتستان ریجن میں فرقہ واریت کی پرچار کرنے والے اور طاقت کے بل بوتے پر یہاں کی زمینوں کو ہتھیانے والے شخص کو ہیرو بنانا ہے اس سلسلے مقامی پیڈ صحافیوں اور دانشوروں کو کئی بار مختلف بہانوں سے بریفنگ بھی دی جاچُکی ہے ۔
تاریخ کے کتابوں میں یہ بات واضح اور شفاف انداز میں لکھی ہوئی ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد مہاراجہ کے فوج میں شامل کشمیر اور گلگت بلتستان کے افسران نے ریاست جموں کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق کے حوالے سے خدشات پر ایک خفیہ انقلابی کونسل تشکیل دی ہوئی تھی اور فاتح گلگت بلتستان کرنل مرزا حسن خان اُس خفیہ کونسل کے سربراہ تھے جس میں تمام مسالک کے افسران شامل تھے۔ اُس وقت کے کپٹن اسلم المعروف کرنل پاشا چونکہ نسل میں کشمیر ی اور مسلمان ہونے اور دیگر افسران نے چند ماہ سنئیر ہونے کے ناطے کرنل مرزا حسن خان نے اُنہیں اُس خفیہ کونسل کا سربراہ بننے کی پیش کشکی تھی لیکن اُنہوں نے عہدہ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے متحدہ ہندوستان کے شہر رانچھی میں اپنا تبادلہ کرایا اور انقلاب گلگت کے دوسرے ہفتے انگریز کی مداخلت سے اُنہوں گلگت بیجا گیا کیونکہ وہ کرنل مرزا حسن خان کے سخت ناقد تھے اور اُنہیں ٹاسک دیا گیا تھا کہ انقلاب گلگت کے بانی کے عقیدے کو بنیاد بنا کر اُن کے خلاف پروپگنڈہ کرنا ہے۔
انقلاب گلگت دراصل اُس خفیہ کونسل کا پیش خیمہ تھا اور جب مہاراجہ نے بھارت سے عبوری الحاق کیا تو کرنل مرزا حسن خان اور اُن کی ٹیم نے بغاو ت کا پرچم بلند کیا۔ یکم نومبر کی آذادی کے بعد پورے گلگت بلتستان کے عوام نے اس فوجی بغاوت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے انقلابی دستوں کا بھرپور ساتھ دیا اور 14 اگست 1948 کو بلتستان ریجن سے بھی مکمل طور پر ڈوگرہ فوج کا انخلا ء ہوگیا لیکن اس آذادی کے ثمرات آج بھی گلگت بلتستان کے عوام کو نہیں مل سکے۔
تاریخی حوالے سے اگر دیکھا جائے تو کرنل بیکن گلگت ایجنسی میں برطانیہ کا آخری پولٹیکل ایجنٹ تھا اس سے پہلے بلتستان ریجن وزارت لداخ کا حصہ تھے اور براہ راست مہاراجہ کے زیر کنٹرول تھے۔لیکن جب یکم اگست 1947 کو کرنل بیکن نے (گلگت ایجنسی جو 1935 میں 60 سال کیلئے پٹے پر لیا گیا تھا ) وقت سے پہلے ہی مہاراجہ کشمیر کو واپس کردیا اور گلگت ایجنسی سے برطانیہ کا جھنڈا بھی سرنگوں کرکے مہاراجہ جھنڈا لہرا دیا۔اسکے بعد مہاراجہ ہری سنگھ نے اپنا بھانجا برگیڈیر گھنسارا سنگھ کو بطور گورنر گلگت ( جسے دوبارہ وزارت لداخ شامل کردیا اور بلتستان وزارت لداخ کا ہی حصہ تھے) مقرر کرکے نیا نام شمالی علاقہ جات سرحدی صوبہ رکھ دیا گیا اور یہی نام UNCIP کے قرادادوں میں بھی استعمال کیا گیاہے۔اس صوبے کا نام گلگت بلتستان لداخ صوبہ بھی کہتے رہے ہیں. اس صوبے کا ٹوٹل رقبہ 63500 مربع میل ہے اور ریاست جموں کشمیر کا 75 فیصد رقبہ گلگت بلتستان لداخ کہلاتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %