سکردو( پ ر) گلگت بلتستان کا معروف تعلیمی ادارہ پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کے بورڈ آف گورنر ز (بی او جی)کا اہم اجلاس چیئرمین بی او جی کمانڈر آرٹلری ایف سی این اے برگیڈئیر بشارت علی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں وائس چیئر مین بی او جی ڈپٹی کمشنر سکردو، پرنسپل پبلک سکو ل اینڈ کالج لیفٹننٹ کرنل خلیل احمد ،وائس پرنسپل بوائز ونگ علی احمد جان، وائس پرنسپل گرلز ونگ شازیہ حمید سمیت بی او جی ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل پبلک سکول اینڈ کالج سکردو لیفٹننٹ کرنل خلیل احمد نے سکول کی مجموعی کارکردگی اور ادارے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔بورڈ آف گورنرز کے سربراہ اور تمام ممبران نے تمام مسائل کا بغور جائز ہ لیا اور ان کے حل کے لیے باہمی مشاورت ہوئی اور اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برگیڈئیر بشارت علی نے کہا کہ پبلک سکول اینڈ کالج سکردو پاکستان آرمی کی نگرانی میں چلنے والا ایک اہم اور معیاری تعلیمی ادارہ ہے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اس ادارے کا سب سے زیادہ کردار ہے ۔ یہاں کے فارغ التحصیل طلباء جی بی سمیت پاکستان بھر میں اور دنیا کے متعدد ممالک خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس کالج کی فعالیت اور کارکردگی کا انحصار اس بااختیار اور پالیسی سازادارے کی پالیسیوں پر منحصر ہے لہٰذا اسکی مزید تعمیر وترقی کے لیے تمام بی او جی ممبران کو انفرادی حیثیت سے بھی اور ممبر کی حیثیت سے بھی کرادار ادا کرنا ہوگا تاکہ یہ ادارہ مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا