چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا دورہ چین معمول کا سرکاری دورہ تھا ۔ ترجمان حکومت گلگت بلتستان

0 0

گلگت (پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کے دورہ چین کے حوالے سے ایک مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا دورہ چین معمول کا سرکاری دورہ تھا جسے حکومت پاکستان اور چینی حکومت نے وفاقی سطح پر ترتیب دیا تھا۔ اس سرکاری دورے میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کے ھمراہ گلگت بلتستان کابینہ کے وزراء، ممبران اسمبلی اور فوج کے نمائندے بھی شامل تھے۔ جن کی منظوری حکومت نے دی تھی۔
اس وفد نے دورہ سینکیانگ کے موقع پہ زندگی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور کئی دیگر اھم معاملات پہ کیے گئے معاہدات کی مزید توسیع اور کاشغر میں پھنسے پاکستانی خاندان کے افراد کو آپس میں ملانے سمیت کئی اھم باہمی دلچسپی اور اہمیت کے امور پہ بہترین پیش رفت کی ۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے سرحدی اور سیکیورٹی معاملات کے علاوہ تعلیم، صحت، تجارت اور زراعت کے فروغ پر بھی بات ھوئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %