شگر کے دورافتادہ گاوں سینو برالدو اکیسویں صدی میں زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم۔

0 0

شگر(تحریر نیوزنیٹ ورک)شگر کے دورافتادہ گائوں سینو برالدو اکیسویں صدی میں زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم، علاقے تک پہنچنے کیلئے کوئی پل تعمیر نہ ہوسکا۔لوگ لٹک کر دریاء پار کرنے پر مجبور ہیں۔عمائدین سینو برالد ونے کہا ہے کہ ٹینڈر ہونے کے بائوجود سینو پل پر کام نہ ہونا مایوس کن اور قابل تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شگر کے دورافتادہ گائوں سینو برالدو اکیسویں صدی میں زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم، علاقے تک پہنچنے کیلئے پل کی تعمیر کیلئے کئی سال قبل پشتے تعمیر کئے گئے ہیں تاہم ان پر پل ابھی تک تعمیر نہ ہوسکی۔اطلاعات کے مطابق اس پل کیلئے ٹینڈر ہوکر کنٹریکٹر کو ٹھیکہ مل چکا ہے لیکن اس پر کام شروع ابھی تک نہ ہوسکا ہے۔جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ لوگوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور سینو کے مقام پر دریاء برالدو پر پل کی تعمیر کیلئے اقدامات کیا جائے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website