اسرائیلی طیارے کی پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر آمد کی افواہ میں کوئی صداقت نہیں۔سول ایوی ایشن

0 0

اسلام آبادی(ویب ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔ حکومت کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پر جاری کئے گئے پیغام میں سول ایوی ایشن کے حوالے سے کہا گیا کہ کسی اسرائیلی طیارے کی پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر آمد کی افواہ میں کوئی صداقت نہیں۔ مزید کہا گیا کہ ایسا کوئی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر نہیں اترا۔ واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو ایوی شارف (Avi Scharf) نامی ایک اسرائیلی صحافی نے اپنے ٹیئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ایک اسرائیلی طیارہ پاکستان آیا، تاہم وہ طیارہ دارالحکومت تل ابیب سے براہ راست اسلام آباد نہیں پہنچا ، بلکہ طیارے کے پائلٹ نے چالاکی کرتے ہوئے پہلے اسے 5 منٹ کے لئے عمان میں لینڈ کرایا اور پھر وہاں سے اسلام آباد کے لئے اڑان بھری۔ اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گلوبل ایکسپریس ایکس آر ایس نامی مذکورہ طیارہ اسرائیل میں رجسٹرڈ نہیں تھا اور اسے کینیڈا کی طیارہ ساز کمپنی بمبار ڈیئر نے بنایا تھا۔ دوسری جانب اسرائیلی صحافی کی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں اور افواہوں کا ایک سیلاب آگیا اور سابق وزیر داخلہ اور لیگی رہنما احسن اقبال نے حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کر ڈالا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website