اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کی دبئی میں جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے نے پاکستانیوں کے غیرملکی اثاثوں سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ جمع کرادی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی دبئی میں بے نامی جائیداد کی مالک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے غیرملکی اثاثوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں ملک کی کئی سیاسی وسرکاری شخصیات اوران کے اہل خانہ کے نام دبئی میں جائیدادوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم دبئی میں بے نامی جائیداد کی مالک نکلیں ہیں، ایف آئی اے نے علیمہ خانم کو نوٹس جاری کر دیا، یہ نوٹس ان کے اپنے ملازم کے دعوے کی روشنی میں بذریعہ ای میل بھی بھیجا گیا ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر مرحوم مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام 4 جائیدادیں ہیں تاہم انہوں نے ان جائیدادوں کی ملکیت سے انکارکیا ہے اوران کے ملازم نے نوٹس وصول نہیں کیا۔
وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کی دبئی میں جائیداد کا انکشاف ،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا