کھرمنگ (قاسم قاسمی)کھرمنگ گرلز مڈل سکول ترکتی کے عمارت انتہائی بوسیدہ ہوگئے۔کئی سالوں سے ریپئرینگ نہ ہونے کے باعث چاردیواری سمیت عمارت کے کلاس رومز کے دیواروں میں بھی دڑاریں آئی ہے ۔جو کہ طلبہ اور اساتذہ کے لئے انتہائی خطرناک ہےواضح رہیں مذکورہ سکول وزیر پلینگ اقبال حسن کے آبائی گاوں میں واقع ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق وزیر پلینگ کو کئی بار اس حوالے سے آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ان کا مذید کہنا تھا اگر سکول کو بروقت مرمت نہ کیا تو کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔سکول میں اس وقت سینکڑوں طلبہ زیر تعلیم ہے مگر محکمہ کے غفلت کے نتیجے میں سکول انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے اہل علاقہ نے محکمہ تعلیم اور وزیر پلینگ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سکول کی جلد از جلد مرمت کیا جائے بصورت دیگر اہل علاقہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا