اسلام آباد(ویب ڈیسک)کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ پر پاکستان نے اقوام متحدہ سے کمیشن آف انکوائری بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پتہ چلنا چاہیے کہ بھارت اپنے غاصبانہ قبضے کے لئے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں طاقت کے ذریعے زیادہ دیر تک قابض نہیں رہ سکتا، کشمیری آزادی سے کم کسی سمجھوتہ کے لئے تیار نہیں ہیں۔ وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا کہ وہ مذاکرات سے گریزاں ہے، مودی سرکار نے علاقائی امن پر اپنی داخلی سیاست کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے سنجیدہ مذاکرات کے لئے تیار ہے، عالمی برادری بھارت کا ہاتھ روکے اور اسے مذاکرات پر مجبور کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر جنوبی ایشیا کا سلگتا مسئلہ ہے جسے طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا، کشمیریوں نے اپنی پرامن جدوجہد سے ثابت کیا کہ وہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجود حکومت مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ اور یکسو ہے، ہم اپنا بنیادی اور اصولی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ پر UNO سے کمیشن آف انکوائری بنانے کا مطالبہ کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا