اسلام آباد(تحریر نیوزنیٹ ورک)اسلام آباد قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر)محمد شفیع کی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے تفصیلی ملاقات.کیپٹن شفیع نے آئینی حیثیت ،آرڈر 2018 ، جی بی غیر قانونی ٹیکسز اور گندم سبسڈی کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کی رائے اور توقعات وفاقی وزیر کے سامنے پیش کئے. گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا آئینی حیثیت کے حوالے سے جو بھی پیش رفت ہوگی اس پر گلگت بلتستان کے عوام کی رائے کو ترجیح دینگے اور آئینی حیثیت کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کی ہماری حکومت سے بہت ساری امیدیں ہیں.ہماری حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو معیوس نہیں کرے گی. انہوں نے آرڈر 2018 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرڈر 2018 کے حوالے سے فورا کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو عوامی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے گی. قائد حزب اختلاف کیپٹن شفیع کی دعوت پر 15 نومبر کو گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی . گلگت بلتستان کے تمام فوری حل طلب مسائل کے حوالے سے گلگت بلتستان کے تمام سٹیک حولڈرز سے ملاقاتیں کی جائینگی. قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع کی اسمبلی میں چلنے والے جنگل کے قانون اور میگا کرپشن کی شکایت پر وفاقی وزیر نے کہا پورے پاکستان کی طرح گلگت بلتستان میں بھی کرپشن کرنے والوں کو نہیں بخشیںگے.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا