گلگت(چیف رپورٹر) چین میں قید خاندانوں کے لئے محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے وفاق کو خط لکھ دیا یہ ایک انتہائی حساس ایشو ہے لہذا اس کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے خط کا متن چین میں شادی کرکے گھر بسانے والے تاجر برادری کے اپیل پر محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا خط میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے تاجروں نے چین مین شادیاں کی ہوئی ہیں جبکہ ان کے خاندان والے حکومت چین کے پاس ہے جس کی وجہ سے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ررہا ہے لہذا فوری طور پر اس ایشو کو حل کیا جائے اس حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو ہم اسلام اباد میں چینی سفارت خانے کے سامنے تا حیات دھرنا دینگے اور یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے یاد رہے کہ چالیس سے زائد تاجروں کے فیمیلیز اس وقت حکومت چین نے قید کر رکھا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید پریشان ہیں۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے چین میں قید جی بی کے باشندوں کے معاملے پر وفاق کو خط لکھ دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا