سکردو (پ ر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سکردو نے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ سرکاری وغیر سرکاری گاڑیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن شروع کردیا۔ایکسائز کے اہلکاروں نے شہر کی مختلف جگہوں پر ناکے لگا کردو درجن کے قریب سرکاری اور گاڑیوں کو بند کر دیا۔جن سرکاری محکموں کی گاڑیوں کوبند کیا گیا ان میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو،ہیلتھ آفس،محکمہ جنگلات،محکمہ زراعت اور میونسپل کمیٹی سکردو کی گاڑیاں شامل ہیں اس موقع پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ناصر علی نے بتایا کہ تمام سرکاری محکموں کو بارہا تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی بروقت ادائیگی کے حوالے سے خطوط لکھ چکے ہیں اور زیادہ تر سرکاری محکموں کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایاکہ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ہدایات کے مطابق غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ سرکاری گاڑیوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا