گلگت (تحریر نیوز نیٹ ورک) مرکزی امامیہ جامع مسجد کے خطیب اور قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی نے خطہ جمعہ میں دیامر بھاشا ڈیم اور اہلیان دیامر سے ساتھ ہمدردی کا اعلان کردیا۔ آغا راحت حسین الحسینی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیامر ڈیم متاثرین کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدوں پر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اور متاثرین جو اس وقت شدید مسائل کے شکار ہیں لہذا اُن کے مسائل کی حل کیلئے واپڈا میں ذمہ دار اور فرض شناس افسران کی تعینات کریں تاکہ ڈیم کی وجہ سے متاثر ہونے والے غریب عوام کے مسائل کا ازالہ ہوسکے۔
اُنہوں مزید کہنا کہ گلگت بلتستان کے اہل تشیع عوام اپنے اہلسُنت بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی صور ت میں اہلیان دیامر کے کسی بھی قسم کی حق تلفی نہیں ہونے دیا جائے گا ۔اُنہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں اپنے حقوق کیلئے ایک راہ ہموار ہوا لیکن ایسا لگتا ہے کہ کچھ عناصر کو یہ پسند نہیں یہی وجہ ہے کہ بلاواسطہ یا بلاوسطہ گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کو ہو ا دینے کی کوشش کی جارہی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔
حکومت جلد از جلد متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔ آغا راحت الحسینی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا