سوست ڈرائی پورٹ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا انکشاف۔

0 0

سوست(نمائندہ خصوصی) سوست ڈرائی پورٹ کے ذریعے گلگت بلتستان کے کچھ مقامی افراد نے تجارت کی آڑ میں شراب اور دیگر غیر قانونی اشیا چین سے پاکستان سمگلنگ اور درآمدی سامان کو کسٹم دئے بغیر چوری کے دھندے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے کسٹم حکام اس حوالے سے تفصیلات تیار کر رہی ہے جس کے تحت سوست چین سے درآمد سامان کی چیکنگ کے نظام کو مضبوط بنا کر جرائم پیشہ افراد کو بے نقاب کرنے کی حکمت عملی تیار کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے گلگت بلتستان کو بدنام کرنے کے لیے سوست کا رُخ اختیار کیا ہے ۔حکام نے جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والے کسٹم اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website