لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ہدایت صوبائی کابینہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر موجود کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ سرکاری اراضی پر موجود کچی آبادی کو ریگو لرائز کرکے رعایت دی جائے اور پرائیوٹ زمینوں پر قائم کچی آبادیوں کے بارے میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیا جائے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے سیکنڈ ہینڈ ٹریکٹرز امپورٹ کرنے کی تجویز وہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھیں گے۔پنجاب کابینہ نے وزیراعظم سے سفارش کی ہے کہ وہ سیکنڈ ہینڈ ٹریکٹر امپورٹ کرنے کی اجازت دیں تو اس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ کو بلدیاتی نظام کے نفاذ اور ہاؤسنگ پروگرام پر اعتماد میں لیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت پرانے بلدیاتی نظام میں موجود خامیوں کو دور کر کے نیا نظام لاے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے تاکہ مقامی لوگوں کے پاس نچلی سطح پر اقتدار ہو اس نظام سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہوگی، بلدیاتی نظام میں مالی بےقاعدگیوں پر مکمل چیک ہوگا اس لیے پنجاب کابینہ اس سے متعلق بروقت قانون سازی کرے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بائی الیکشن پی ٹی آئی کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں لہٰزا بھر پور عوامی مہم چلائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ نظام میں بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے لیکن اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جائے کہ تجاوزات کے خلاف مہم میں کسی غریب ادمی کو بے جا زحمت نہ دی جاے۔وزیر اعظم نے ہدایات دیں کہ قبضہ مافیا کے خلاف ڈٹ کے کھڑے ہوں، وفاقی حکومت مکمل امداد فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپ سب کو عوام کی خدمت کے لیے بہت محنت کرنی ہے، ملک گیر صفائی اور شجرکاری مہم میں بھی صوبائی حکومت کا بھر پور ساتھ چاہیے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 100 دنوں کے پلان میں تمام اہداف کو بروقت مکمل کریں اور سرکاری عمارات اور زمینوں کو مفید استعمال میں لائیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا