آئی ایم ایف ٹیم کپتان سے خوش، معیشت کی بہتری کیلئے مزید اقدامات اُٹھانے پر زور۔

0 0

اسلام آباد( ویب ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے نئی حکومت کے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کو درست قرار دے دیا ہے۔ پاکستان کے معاشی جائزے کے بعد آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو مالیاتی پالیسی مزید سخت اور شرح منافع بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی ضرورت ہے کیونکہ بڑھتا ہوا خسارہ، کم ہوتی معاشی ترقی اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑے چیلنجز ہیں۔ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ناکافی ہیں تاہم پاکستان کو ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس آمدن بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے، سٹیٹ بینک کی خود مختاری مزید بڑھانے اور اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کو مزید مستحکم بنانے کی تجویز بھی دی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے تھے جس کے دوران پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website