دیامر والوں کیلئے بڑی خوشخبری، سول ایوی ایشن نے چلاس آئرپورٹ کی بحالی کیلئے کوششیں تیز کردی۔

0 0

چلاس(تحریر نیوز نیٹ ورک) ضلع دیامر چلاس میں واقع آئر پورٹ کو 1973 میںگلگت آئرپورٹ بننے کے بعد بند کردیا تھا۔ لیکن دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ اور وزیر اعظم پاکستان کی کوششوں کے بعد اس آئرپورٹ کی اہمیت پھر سے اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیرمین واپڈا جنرل ریٹائرڈ مزمل نے چلاس ائرپورٹ کی بحالی کیلئے سوشل ایوی ایشن کے حکام بالا کو خط لکھا تھا۔
اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اعلیٰ حکام عبید عباسی کی قیادت میں سول ایوی ایشن کی سات رکنی ٹیم چلاس ائیرپورٹ کا جائزہ لینے چلاس پہنچ گئی ۔ذرائع کے مطابق دیامر باشا ڈیم کے لئے مشینری سمیت دیگر سازوسامان بھی اسی ایئرپورٹ پر اتارے جائیں گے اس مقصد کے لئے ایئر پورٹ کو فوری طور پر فعال بنانے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %