اسلام آباد (ویب ڈیسک) میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں کشمیر کی خصوصی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر شیریں مزاری جبکہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان امین گنڈا پور کودینے پر غور کر رہے ہیں اس کیلئے انہوں نے سینئر قیادت سے مشورہ کیاہے۔ قومی اسمبلی میں کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ وفاقی وزیر شیریں مزاری کو دینے بارے تحریک انصاف میں مشاورت کی گئی ہے ، اس صورت میں شیریں مزاری کے پاس دو عہدے بیک وقت ہوں گے وہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور کشمیر کمیٹی کی چیئرپرسن بھی ہوں گی۔ اخباری ذرائع کے مطابق امین گنڈا پور کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، قوی امکان ہے کہ وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان کا قلمدان انہیں دیا جائے گا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے ملائیکہ بخاری ، میاں فرخ حبیب اور دیگر نام زیر غور ہیں، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ اپنی پسند پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سربراہ مقرر کریں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا