عوامی ایکشن کمیٹی نے گندم سبسڈی کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کردیا، نون لیگ حکومت پر بھی شدید تنقید۔

0 0

گلگت(تحریر نیوز نیٹ ورک)عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو راء سے جوڑنے والے آج خود دھرنے کی بات کرتے ہیں۔ لگتاہے را ءکے ساتھ انکے تعلقات بحال ہوگئے ہیںعوامی ایکشن کمیٹی سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کا بھی تعاقب کریگی گندم سبسڈی سمیت دیگر مسائل پر ماضی کی طرح احتجاجی پلان تیار کیا جاچکا ہے 5اکتوبر سے جس کا آغاز ہوگا اور مذکورہ تحریک صرف گندم سبسڈی تک نہیں بلکہ بنیادی حقوق کے حصول تک جاری رکھا جائے گا کیونکہ اب گلگت بلتستان کے عوام تنگ آچکے ہیں انفرادی مطالبات سے اب کی بار منظم طریقے سے تحریک چلائیں گے حکمران بجٹ کی کٹوتی پر مشتعل ہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں جو ممبران اسمبلی عوامی نمائندگی کرنے میں ناکام ہوئے ہیں وہ بجائے دھرنا دینے کے استعفی دیدیں انگلی کٹواکر شہیدوں میں نام لکھوانے کی کوشش بے سود ہے.عوامی ایکشن کمیٹی بروز جمعہ گلگت سکردو سمیت دیگر اضلاع میں بھرپور احتجاج کریگیان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ گندم سبسڈی کے خاتمے کی سمری کے بارے دونوں حکومتیں ایک دوسروں پر الزام تراشی میں مصروف ہیں کردار جس کا بھی ہوگا عوامی ایکشن کمیٹی منظرعام پر لائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %