کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک فالودہ فروش کے اکاؤنٹ میں دو ارب روپے سے زائد رقم کی موجودگی پر پولیس اور ایف آئی اے حرکت میں آ گئیں۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر 8 ایل کے رہائشی عبدالقادر کے بینک اکاونٹ میں دو ارب روپے سے زائد رقم موجود ہونے کے انکشاف کے بعد اس شخص کے گھر کے باہر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔چالیس گز کے گھر میں رہائش پزیر غریب شہری عبدالقادر کا کہنا ہے کہ اسے تو پتہ بھی نہیں کہ کب اس کا اکاؤنٹ کھلا اور اس میں رقم کہاں سے آئی۔عبدالقادر کے مطابق اس کے اکاؤنٹ میں 2 ارب سے زائد رقم کا اسے ایف آئی اے کے لیٹر کے ذریعے پتہ چلا اور پھر اُسے طلب بھی کیا گیا۔
عبدالقادر نے کہا کہ اسے جب اپنے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کی موجودگی کا پتہ چلا تو اسے کسی قسم کی حیرانی نہیں ہوئی بلکہ وہ تو اپنی ریڑھی لیکر فالودہ شربت فروخت کرنے کے لیے چلا گیا تاکہ دیہاڑی لگائی جا سکے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بے نامی اکاؤنٹ کا کیس جو اب منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل ہو چکا ہے، ممکن ہے کہ یہ اسی طرز کا کیس ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ اسی طرز کا کیس ہو جیسے اس سے قبل ایک کمپیوٹر کا کام کرنے والے شہری کے اکاؤنٹ میں 8 ارب روپے کا انکشاف ہوا تھا تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام ہی اس معاملے کی تصدیق کر سکتے ہیں جب کہ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ بے نامی اکاؤنٹ کے حوالے سے جے آئی ٹی کام کر رہی ہے تو وہی اس معاملے پر بہتر بتا سکتی ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا