شگر(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کبھی جھوٹا وعدہ نہیں کرتا جس سے پارٹی اور رہنمائوں کی تذلیل ہو۔ہم وعدے کے بجائے انسانیت کی خدمت اور عمل پر یقین رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نے جہاں کہی بھی وعدہ کیا انہیں عمل کرکے انجام تک پہنچایا ہے۔تھگموں میں ان کی اعزاز میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے تھگموں کی لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے لوگوں کی مطالبے پر فوری طور محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کو ہدایات جاری کی ہے کہ لوگوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ تھگموں میں دریائی کٹائو روکنے کیلئے حفاظتی بندھ کیلئے بھی فوری اقدامات کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے انشاء اللہ جلد ہی ان پر بھی کام شروع ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تھگمو کے عمائدین کا کہنا تھا کہ سابقہ 25سالوں سے تھگمو کے عوام کے ووٹ حاصل کرنے کے بعد عوامی نمائندوں نے لوگوں کی مسائل کو سننا بھی توہین سمجھا ہوا ہے۔انہیں لوگوں کی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ تھگمو کے قیمتی اراضی دریائی کٹائو کی نذر ہورہے ہیں لیکن منتخب عوامی نمائندے اور سابق نمائندے کو عوام کی خبر گیری کی فرصت نہیں ۔ اور ہی لوگوں کی دکھ درد میں شامل ہوکر لوگوں کی مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہے۔تھگمو کے عوام کا ووٹ حاصل کرنے والوں نے ہمیشہ لوگوں نظرانداز کردیا ہے۔علاقے میں اب تک کئی منظور شدہ گرلز پرائمری سکول موجود نہیں۔اور نہ ہی لڑکوں کیلئے سکول بلڈنگ موجود ہے۔سابقہ نمائندوں کو اہل علاقہ نے کئی بار سکول کیلئے مفت زمین دینے کی پیش کش ہے۔ تاہم وہ اس علاقے سے مخلص ہی نہیں تھا۔ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری کے انتہائی مشکور ہے کہ جنہوں نے ہماری مطالبات پر فوری عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے۔اور دریائی کٹائو کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کیساتھ ساتھ اہل علاقہ کا درینہ مسئلہ مسئلہ پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے۔جس کا اہل علاقہ مسلم لیگ (ن) کے مشکور و ممنون رہے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا