اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے ریڈیوپاکستان کی عمارت لیزپردینے کافیصلہ واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ریڈیوپاکستان کی عمارت لیزپردینے کے خلاف ریڈیو پاکستان کے ملازمین کااحتجاج رنگ لے آیاہے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمدخان نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات چاہتے ہیں ریڈیوپاکستان کومزیدبہتربنایاجائے اور فوادچودھری نے ریڈیوپاکستان کی مزیدبہتری کیلئے تجاویزمانگی ہیںاور ریڈیو پاکستان کی زمین کو لیز پر دینے کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا رہا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو ادارے سے نکالا نہیں جارہااور نہ پرائیوٹائز کیا جارہا ہے جبکہ ریڈیوپاکستان کو بیچا جانے کا تاثر دینابھی غلط ہے ۔
واضح رہے کہ حکومت نے19ستمبر کو ریڈیوپاکستان کی عمارت لیزپردینے کااعلان کیا تھا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا