کھرمنگ(ذیڈ اے کھرمنگی) محاذ ایریا آف کھرمنگ کے تمام علاقوں میں تعلیم ،روزگار اور دوسرے بنیادی سہولیات زندگی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد شہروں میں ہجرت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق محاذ ایریا کے ہر گاٶں سے لوگوں کی بڑی تعداد سالانہ ہجرت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔شہری محمد افضل ضمیر،الطاف حسین حالی اور امیر عباس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ محاذ ایریا آف کھرمنگ میں صحت ،تعلیم اور روزگار کے زراٸع نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ہمیں اپنے علاقوں کو چھوڑنے پر دکھ ہوتا ہے تو دوسری طرف ہمیں شہر جا کر معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کا کہناہے کہ اگر حکومت محاذ ایریا آف کھرمنگ میں زندگی کی بنیادی سہولیات مہیا کرۓ تو نقل مکانی کا سلسلہ نہ صرف رک سکتا ہے بلکہ محاذ ایریا کے عوام کو درپیش تمام مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔
محاذ ایریا آف کھرمنگ سے لوگ نقل مکانی کرنے کی وجہ سامنے آگئی ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا