راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے منہ توڑ جواب دیدیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اور جنگ کیلئے بالکل تیار ہیں مگر پرامن طریقے سے معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری مت سمجھا جائے اور اگر کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لینے کی کوشش کی تو قوم کو بھی مایوس نہیں کریں گے اوربھرپور جواب دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں میں ہمارے خطے میں کیاحالات رہے ہیں، ہمیں پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کا شکار بنایا گیا، پاکستان اور افواج پاکستان دنیا کا واحد ملک اور فوج ہے جس نے اس دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور خطے میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ ہم نے ناصرف اپنے ملک میں امن قائم کیا بلکہ خطے میں اس کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کیا اور اپنا کردار ادا کیا اور اب یہ خطہ مثبت سمت میں بڑھ رہا ہے۔
پاکستان جنگ کیلئے تیار ہیں مگر پرامن طریقے سے معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں،آئی ایس پی آر
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا