قومی احتساب بیورو (نیب )نےپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب )نے یو ایس ایف فنڈ میں خوردبرد پر یوسف رضاگیلانی سمیت 7ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے یو ایس ایف فنڈمیں خوردبرد پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 7 ملزموں کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، ملزموں پریوایس ایف فنڈمیں 12کروڑ 80لاکھ روپے کرپشن کاالزام ہے،ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضاگیلانی نے بطوروزیرآئی ٹی اورچیئرمین اختیارات کاناجائزاستعمال کیااور غیرقانونی تشہیری مہم چلانے کی ہدایات دیں،غیرقانونی تشہیری مہم سے خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچا۔
ملزمان میں سابق سیکرٹری فاروق اعوان،سابق سی ای اویوایس ایف اور اشتہاری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرانعام اکبربھی شامل ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website