گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر گلگت دفتر میں قائم کنٹرول روم سے جاری رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں سوموار کے روز65سے زائد مجالس منعقد ہوئے اور نصف درجن سے زائد علاقوں سے علم و جلوس برآمد ہوئے،عزاداروں کی تعدا د 35ہزار سے زائد رہی جبکہ جلوس کے لئے حفاظتی انتظامات کیلئے 404پولیس جوان تعینات کئے گئے جن میں 50کے قریب جی بی سکاوٹس کے جوانوں نے بھی فرائض سرانجام دیں جبکہ 6سیکٹر مجسٹریٹس نے امن و ؤامان کیلئے تعینات سکیورٹی ایجنسیوں کی نگرانی کی،مجالس انتہائی پرامن طور پر منعقد ہوئے،جبکہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز الفا کنٹرول روم انچارچ مجسٹریٹ محمد اکبر کے جانب سے جاری رپوررٹ کے مطابق سوموار کے روز 22میونسپل وارڈز میں 65مجالس اور نصف درجن سے زائد علم و جلوس برآمد ہوئے،ضلعی انتظامیہ کے جانب سے حفاظتی انتظامات کے لئے 358پولیس جوانوں اور 46جی بی سکاوٹس کے جوانوں نے،مجسٹریس مختار احمد،چراغ الدین،سید غیب علی شاہ،ذوالفقار علی کے نگرانی میں ڈیوٹی سرانجام دیں،رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز رونماء ہونے والے مجالس کی تفصیلات بتاتے ہوئے حاجی محمد اکبر کا کہنا تھا کہ نگرل حیدری محلہ میں علم و جلوس برآمد ہوکر قزلباش امام باگاہ اختتام پزیر ہوگا،اور اسی شام نجم ہاوس بسین کھاری سے بسین پائن امام بارگاہ اور نگرل حیدری محلہ امام بارگاہ،مجینی محلہ اما م بارگاہ سے امپھری امام بارگاہ جلوس نکالا جائے گا،جس کیلئے مجسٹریس کو شیڈول کردیا گیا ہے بعدازاں ہنزل،بسین،بالا،پائین،نپورہ جوٹیال سمیت سونی کوٹ اور نیوی کالونی سے بھی علم و جلوس برآمد ہونگے،اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ حسین احمد رضا چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجالس اور جلوس کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جسکی وجہ سے اب تک کوئی شکایات موصول نہیں ہوئیں ہیں
ضلعی انتظامیہ گلگت نے گلگت میں جاری مجالس عزاء اور سیکورٹی کے انتظامات کی تفصیلات جاری کردی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا