اسلام آباد(ویب ڈیسک)برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے وزیرقانون فروغ نسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید نے کہا کہ میرے والدین پاکستانی ہیں پاکستان میرے دل کے قریب ہے، وزیراعظم، وزیرخارجہ اور وزیرقانون سے مثبت بات چیت ہوئی، برطانیہ پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے، وزیراعظم عمران خان کو حکومت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دفاع، علاقائی سلامتی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں، فخر ہے کہ 12پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ہیں، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، کرپشن کا خاتمہ دونوں ملکوں کی ترجیح ہے، قانون کی حکمرانی اور احتساب کا عمل چاہتے ہیں، برطانوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب کا معاہدہ کیا گیا۔
وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک فیصلہ طے پایا ہے، ہماری بات چیت ایک مثبت رہی اور ہم نے یقین دہانی کرائی کہ ہم نے دونوں ممالک کو محفوظ بنانا ہے، ہم نے کسی انفرادی کیس کے حوالے سے بات چیت نہیں کی، ہم نے برطانیہ سے کسی کیس پر بات نہیں کی، ان کا رسپانس بہت مثبت ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی میں بہت سفر طے کیا ہے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ جرائم کے خلاف اقدامات ہماری ذمہ داری ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا