گلگت بلتستان میں انسداد منشیات کا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ ،ملازمت کیلئے مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

0 0

سوست( خصوصی رپورٹر) سوست میں اے این ایف کے بارڈر لیزان آفس کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈی جی اے این ایف میجر جنرل مسرت نواز کا کہنا ہے کہ بہت جلد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں انسداد منشیات کے تھانے قائم کرینگے۔اُنکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے منشیا ت فروشی کو روکنے کے لئے ملازمین کی کمی کے پیش نظر دس ہزار نئے ملازمین کی بھرتیوں کے لئے سمری وزیر اعظم پاکستان کو ارسال کر دی ہے ملازمین کی بھر تیوں میں گلگت بلتستان کو ترجیح دی جائے گی سی پیک منصوبے کے تحت پاک چین سرحد پرپاک چین لیزان آفس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس کا مقصد دونوں ملکو ں کے مابین منشیات کی روک تھام کو ممکن بنانا ہے ۔ سوست میں اے این ایف کے بارڈر لیزان آفس کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی مسرت نذیر ملک نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو منشیات سے بچانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس کے لئے سوست اور تا شقر غن میں اینٹی نار کوٹکس کے بار ڈر لیزان آفس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جہاں پر دونوں ممالک معلومات کے تبادلے کی بنیاد پر منشیات فروشی کے روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ پاک چین دو عظیم ممالک ہیں جو ایک دوسرے کے باہمی اشتراک سے منشیات کی روک تھام کے لئے مشترکہ طور پر اقدامات اٹھا رہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے این ایف پاکستان نے 2017 ء میں 412 نار کوٹکس ڈرگ اور قیمتی کیمیکل پکڑا گیا ہے جبکہ 2018 ء میں ابھی تک 178 ٹن منشیات کو سیز کیا گیا ہے ۔ چین کے ساتھ کائونٹر نارکوٹکس اور نئے منشیات کی روک تھا م کے لئے آپس میں تعاون کیا جارہا ہے ۔ جو کہ عالمی سطح پر منشیات کے خلاف اقدامات میں اہم پیش رفت ہے ۔ میجر جنرل مسرت نذیر ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوست اور تاشقر غن میں قائم کئے جانے والے بارڈر لیزان آفس میں جدید آلات سے مزین کر نے کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے یو این او ڈی سی تعاون کرے گا جس سے پاک چین بارڈر پر منشیات کے روک تھا م میں مدد ملے گی لیزان آفس دونوں ممالک میں معلومات کے تبادلے اور باہمی اشتراک سے منشیات کے خلاف اقدامات میں معاون ثابت ہوگا انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان منشیات کے خلاف اقدامات اٹھانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی تاکہ دنیا کو منشیات سے پاک کرنے میں مدد مل سکے گی ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website