شگر( عابدشگری) شگر کے مضافاتی گائوں تھگمو میں دریاء کی کٹائو کا عمل رک نہ سکا اور مسلسل کٹائو کا سلسلہ جاری ہے۔شدید کٹائو کے باعث ہزاروں درختان ،سینکڑوںکنال اراضی دریاء کی نذر ،لوگ ٹھنڈی آہ اور حسرت بھری نظروں سے اپنے قیمتی اراضی تباہ ہوتے دیکھتے رہ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دریائے شگر میں طغیانی کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے دریائی کٹاو جاری ہے جس کے باعث سینکڑوں کنال اراضی اور ہزاروں درخت دریائے بے رحم موجوں کے نذر ہوگئے دریائی کٹاو کا سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے۔ قائم ڈپٹی کمشنر زین العبادین میرانی نے گذشتہ دنوں موقع ملاحظہ کرکے فوری طور اقدامات اٹھانے کا وعدہ کیا تھا تاہم ان کی وعدہ ابھی تک وفا نہ ہوسکا ہے جس کے باعث متاثرین مایوس ہوگئے ہیں اور انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہماری مدد کو فوری طور پر نہیں پہنچا اور کٹاو کی روک تھام کے لئے اقدامات نہیں اٹھایا تو ہم مجبور ہوکر مین شاہراہ کو بند کرکے دھرنا دیں گیمتاثرین کا کہنا تھا کہ درجنوں درخت دریائی کٹاو کے زد میں آکر بے رحم موجوں کے نذر ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں درختوں کو ہم نے خود خطرے کے پیش نظر کاٹ لیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ درختوں کے ساتھ ساتھ قابل کاشت اراضی کو بھی دریا بہا کر لے گئے ہیں اور دن رات مسلسل ہونے والی کٹاو کے باعث نقصان کے ساتھ ساتھ ہمارا سکون بھی برباد ہوکر رہ گیا ہے اور دن رات ایک کرکے دریائے کے کنارے موجود درختوں کو کاٹ رہا ہوں ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا پر بند باند کر کٹاو کو روکنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ میں کامیاب نہیں ہوسکاانہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور چیف سیکرٹری بابر حیات تارڑ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر دریائی کٹاو کی وجہ سے ہونے والی نقصانات پر نوٹس لیں اور دریائی کٹاو روکنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ دریائی کارخ آبادی کی جانب موڑنے سے بچ سکیں ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا