کھرمنگ(پ،ر)غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے صدر مختار ثقفی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں تعلیمی مسائل کی حل کے لئے محکمہ ایجوکیشن کی دروازے پر دسیوں بار دستک دی لیکن ہر بار ناامیدی کا سامنا کرنا پڑا۔ اُنکا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہماری قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے پاس بوائز ہائی سکول میں سائنس کلاسز کے خاتمے کا ایشو لے کر گئے لیکن ہماری فریاد نہیں سنی گئی۔
دوسری بار ہماری وفد پھر اسی ایشو کو معہ قراردار لے کر گئے لیکن ہماری فریاد پر کان بھی نہیں دھرا گیا بلکہ الٹا ہمارے وفد کی تذلیل و تحقیر بھی کی گئی اور ہماری قراردار واپس کے گئے۔
تیسری بار ہم بوائز ہائی سکول کے اپروڈ ہائی کے مسئلے کو لے کر گے لیکن اس بار بھی ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
چوتھی بار ہماری کابینہ بوائز مڈل سکول غاسنگ اور گرلز مڈل سکول گوہری میں ٹیچرز کی کمی کی شکایات لے کر گے لیکن موصوف نے اس اہم مسئلے کو حل کرنے میں بھی ناکام رہے
گرلز ہائی سکول مادھوپور مٰیں ٹیچرز کی کمی اور طالبات کو پیش آنے والے پریشانیاں ہم نے حکام بالا تک پہنچا دی لیکن انہوں نے بھی ہمیں مایوس کیا۔آخر ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ ہمارے علاقے کو تعلیمی میدان میں یکسر نظر انداز کیوں کیا جارہا ہے؟
ڈی ڈی ای ایجوکیشن ہماری مطالبات پر عملدرامت کیوں نہیں کر رہا؟
محکمہ ایجوکیشن ہمارے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیوں کر رہے ہیں؟
غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ائجوکیشن کھرمنگ کو فورا اپنی عہدے سے برطرف کیا جائے تاکہ ہماری آنے والے نسلوں کی مسٹقبل تارک ہونے سے بچ جائے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا