اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انٹرسروسز انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی ہے ، آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے، حکومت اور پاکستانی عوام پختہ عزم کے ساتھ اپنی افواج اور حساس اداروں کے ساتھ ہیں۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کے ہیڈکواٹر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے دورہ کے موقع پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیر اعظم عمران خان کو فوجی قیادت کی جانب سے متعدد قومی سیکیورٹی کے امور اوراسٹرٹیجک انٹیلی جنس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے قومی سیکیورٹی خاص طور پر انسداد دہشت گردی کیلئے جاری کوششوں کے حوالے سے آئی ایس آئی کے زبردست کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے جس کا شمار دنیا کے بہترین حساس اداروں میں ہوتا ہے۔حکومت اور پاکستان عوام پختہ عزم لئے اپنی افواج اور حساس اداروں کے ساتھ ہیںاور ان اداروں کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہیں، وزیر کے ہمراہ اہم وزراء بھی موجود تھے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا