کھرمنگ (قاسم قاسمی)کھرمنگ میں نائب ناظم تعلیم کے خلاف تعلیم دشمن عناصر ایک بار پھر متحرک ہو گئے۔نائب ناظم تعلیم ضلع کھرمنگ غلام محمد حیدری ایک قابل اور باصلاحیت آفسر ہے انکے خلاف تعلیم دشمن عناصر سازشیں کر رہے ہیں تاکہ انکو ہٹا کر اپنے من پسند آفسر کو تعین کر کے ضلع میں ایک بار پھر اقرباپروری اور قوم کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ شروع کریں ان باتوں کا اظہار پی ٹی آئی کھرمنگ کے رہنما ماسٹر محمد یوسف باغیچہ نے کیا انہوں نے مذید کہا کہ غلام محمد حیدری کو اس لئے ہٹانا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے کھرمنگ میں مسلم لیگ ن کے من پسند فیصلے نہیں مانے اور محکمہ تعلیم میں بہتری لانے کی کوشش کی جو کہ ان کرپٹ مافیا کو منظور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں نائب ناظم تعلیم کی جانب سے ضلع سے باہر ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تمام اساتذہ کو دوبارہ کھرمنگ میں ڈیوٹی دینے کے لئے پابند کیا جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے مگر کچھ سیاسی آشرباد والے اساتذہ کھرمنگ میں ڈیوٹی دینے کے بجائے نائب ناظم تعلیم کو ہی فارغ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں جن میں سر فہرست مسلم لیگ ن کھرمنگ کے صدر سید محسن رضوی کے بیوی جو کہ عرصہ دراز سے ڈیوٹی نہیں دے رہی تھیں انکو پچھلے کئی ماہ قبل باقاعدہ وارننگ دے کر زبردستی کی بنیاد پر کھرمنگ میں ڈیوٹی دلوایا جبکہ مصوفہ صرف جوائننگ دے کر پھر رفو چکر ہو گئیں۔اس وقت مسلم لیگ ن کھرمنگ اپنے کچھ ہم خیال اساتذہ کے ٹرانسفر رکوانے کے غرض سے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہی راستے سے ہٹانا چاھتے ہیں اگر ایسا کیا تو مسلم لیگیوں کو سخت درعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کھرمنگ میں نائب ناظم تعلیم کے خلاف تعلیم دشمن عناصر ایک بار پھر متحرک ہو گئے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا